یورو کپ فٹبال 2024 کا تاج سپین کے سر سج گیا، انگلینڈ کو شکست

برلن (نیشنل ٹائمز) یورو کپ 2024 کے فائنل میں سپین نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔یورو فٹبال کپ 2024 کا فائنل جرمنی کے شہر برلن میں سپین اور انگلینڈ کے درمیان ہوا، دونوں ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کے اہم مقابلے میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، میچ کے آغاز میں سپین اور انگلینڈ نے ایک دوسرے پر گول کرنے کیلئے بھرپور اٹیک کیا۔پہلے ہاف کا وقت ختم ہونے تک دونوں فائنلسٹ میں سے کوئی بھی ٹیم بال کو جال تک پہنچانے میں کامیاب نہ ہو سکی، دوسرے ہاف میں سپین کی ٹیم نئی پلاننگ کیساتھ میدان میں آئی اور دوسرے ہی منٹ میں نکو ولیمز نے گول کر کے سپین کو میچ میں برتری دلا دی جو زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی۔میچ کے 73 ویں منٹ میں انگلش فٹبالر کول پارمر نے بال کو جال میں پہنچا کر سپین کی برتری کو برابری میں بدل دیا، اس کے بعد دونوں ٹیموں نے اختتامی وقت تک گول کرنے کی سرتوڑ کوشش کی۔میچ وقت ختم ہونے سے چند منٹ پہلے سپینش فٹبالر مائیکل اوزربال نے کامیابی سے گول کر کے ایک بار پھر برتری ثابت کر دی جو آخر تک برقرار رہی، یوں سپین نے 2 کے مقابلے میں ایک گول سے یورو فٹبال کپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر