افغانستان ، دراندازی حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک

لشکرگاہ(شِنہوا)شورش زدہ جنوبی صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ کے باہر واقع مقام قلائی بست میں ایک پولیس چوکی پر ایک مبینہ درانداز ی کے حملے میں 8 پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔صوبائی کونسل کے سربراہ عطا اللہ افغان نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ حادثہ صبح اس وقت پیش آیا جب پولیس کے بھیس میں ایک طالبان درانداز نے قلائی بست کے علاقہ میں قائم چوکی کے اندر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور درانداز فوری طور پر فرار ہو گیا۔دریں اثنا ہلمند پولیس کے ترجمان محمد زمان ہمدرد نے واقعے کی تصدیق کی لیکن اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، انہوں نے کہا کہ قلائی بست کے علاقے میں پولیس اور طالبان باغیوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے باعث دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔کابل سے 555 کلومیٹر جنوب میں واقع صوبہ ہلمند اور اس کے دارالحکومت لشکر گاہ کے کچھ حصوں میں سرگرم طالبان تنظیم نے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر