63 سالہ امریکی اداکار ایڈی مرفی نے 44 سالہ منگیتر بچر سے شادی کرلی

لاس اینجلس (نیشنل ٹائمز) امریکن کامیڈین و اداکار ایڈی مرفی نے ایک نجی تقریب میں رشتے داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں اپنی منگیتر سے شادی کرلی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرفی نے اپنی دیرینہ منگیتر اور ماڈل پیج بچر سے بالآخر شادی کرلی جس نے انھوں نے 2018 میں منگنی کی تھی، جوڑے کے شادی سے قبل ہی دو بچے بھی ہیں، جن میں 8 سالہ بیٹی ایزی اونا اور ایک 5 سالہ بیٹا میکس چارلس شامل ہیں۔منگل، 9 جولائی کو، 63 سالہ مرفی اور 44 سالہ بچر نے کیریبین جزیرے انگویلا میں اپنے رشتے داروں اور قریبی دوستوں کے سامنے ایک چھوٹی سی نجی تقریب میں عمر بھر کے لیے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما۔اس موقع پر دولہا نے سفید سوٹ زیب تن کیا تھا جبکہ بچر نے لگژری برانڈ میرا زیولنگر کا لیس سے مزین کارسیٹ گان پہنا تھا۔44 سالہ بچر کی یہ پہلی شادی ہے جبکہ امریکی اداکار اور کامیڈین ایڈی مرفی کی یہ دوسری شادی ہے، دونوں نے 2012 میں ڈیٹنگ شروع کی اور 2016 میں انھوں نے اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا تھا۔مرفی مجموعی طور پر 10 بچوں کے والد ہیں، جن میں سے تین بچے ان کی سابقہ بیوی نکول سے ہیں، ان کی ایک ساتھی اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ ہالی ووڈ اسٹار خاندان کو پسند کرنے والے آدمی ہیں اور اپنے اہلخانہ کا خیال رکھتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر