مودی کی کرپشن کے بعد بھارتی افسران کے 45کروڑ کا غبن سامنے آگیا

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارتی افسران کا سرکاری خزانے میں 45 کروڑ کا غبن سامنے آگیا، مودی کی کرپشن اور ہیرا پھیری کے قصے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ذرائع کے مطابق مودی کی کرپٹ فطرت نے بھارت کے اہم سرکاری اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، کرپٹ مودی سرکار کے زیر سایہ کام کرنے والے بھارتی افسران بھی مودی کی روش پر چل پڑے، بھارتی افسران آمدن سے زائد اثاثے بنانے میں ملوث نکلے۔ کرناٹک میں خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جن سے کرپٹ افسران بے نقاب ہو گئے،کرناٹک میں چھاپوں کے دوران 11 افسران کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، چھاپوں کے دوران 11 افسران سے 45 کروڑ روپے برآمد کیے گئے جو ان کی آمدن سے زائد اثاثوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت کے 9 اضلاع میں آمدن سے زائد اثاثوں کی مد میں چھاپے مارے گئے اور کروڑوں کا غبن سامنے آ گیا، اس سے قبل مودی کے اڈانی نامی بینک کی کرپشن کی داستان عالمی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ واضح رہے جنوری 2023 میں امریکی ریسرچ سینٹر ہنڈن برگ نے اڈانی اور مودی کے گٹھ جوڑ کی چشم کشا رپورٹ شواہد کے ساتھ پیش کی تھی کیا، بھارتی قانون آمدن سے زائد اثاثے بنانے والے کرپٹ افسران کو قرار واقعی سزا دے گا یا مجرمان کی پشت پناہی کرے گا؟۔



  تازہ ترین   
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر