مغربی ممالک غزہ تنازعے کے حوالے سے “دوہرے معیار” کو ترک کر دیں،ہسپانوی وزیرِ اعظم

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے یوکرین کی حمایت کرتے ہوئے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ غزہ تنازعے کے حوالے سے “دوہرے معیار” کو ترک کر دیں۔سانچیز کی حکومت میں سپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا اور غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے طرزِ عمل پر تنقید کی۔انہوں نے واشنگٹن میں نیٹو کی 75ویں سالگرہ کے اجلاس میں کہا کہ اگر ہم اپنے لوگوں سے یہ کہیں کہ ہم یوکرین کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ ہم بین الاقوامی قانون کا دفاع کر رہے ہیں تو پھر ہمیں غزہ کے لیے بھی یہی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مسلسل سیاسی پوزیشن ہونی چاہیے جس میںہمارے پاس دوہرا معیار نہ ہو۔سانچیز نے کہا کہ فلسطینیوں کو متاثر کرنے والے “اس خوفناک انسانی بحران کو روکنے” کے لیے دنیا کو دبائو ڈالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بین الاقوامی امن کانفرنس کا مطالبہ کیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں فوری جنگ بندی کے حالات پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہسپانوی وزیر اعظم نے لبنان میں بڑھتی کشیدگی کو بھی دنیا کے لیے حقیقی خطرہ قرار دیا،سانچیز نے کہا کہ وہ جمہوریت، آزادی اور یوکرین جیسے ملک کے وجود کے حق کے بھی حامی تھے۔سربراہی اجلاس میں نیٹو کے رہنمائوں نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا، اگر کیف کو نیٹو اتحاد میں شامل ہونا ہے تو اس کے لیے یہ راستہ “ناقابلِ واپسی” ہے۔



  تازہ ترین   
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر