برطانوی ماہرین کا مائیکرو ویو کی مدد سے ذیابیطس کا علاج کرنے کا دعوی

لندن (نیشنل ٹائمز) برطانوی ماہرین صحت نے شوگر کے مریض کے پا ئو ں کو کٹنے سے بچانے اور زخموں کا علاج مائیکرو ویوو سوئفٹ کے ذریعے کرنے کا حیران کن دعوی کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت نے شوگر کی وجہ سے پاوں میں شدید السر کے مریض کے دونوں پاوں کاٹنے سے بچا لیے اور ڈاکٹرز نے ان کا علاج جدید مائیکرو ویو سے کرکے انہیں صحت یاب کرلیا۔رپورٹ کے مطابق 74 سالہ مریض کے پاوں میں دو سال قبل شدید السر ہوا تھا اور ان کے دونوں پاوں میں شدید زخم ہوگئے تھے اور ان کی بیماری شوگر کی وجہ سے شدت اختیار کرتی جا رہی تھی اور ان کی ٹانگیں کاٹنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ تر ڈاکٹرز نے مریض کی دونوں ٹانگیں کاٹنے کی تیار کرلی تھی، تاہم ایک خاتون ڈاکٹر نے ان کے پاوں کے زخم دیکھنے کے بعد ان پر جدید طریقہ علاج آزمایا۔خاتون ڈاکٹر نے سوئفٹ مائیکرو ویو ٹیکنالوجی کے ذریعے مریض کے پاوں سے السر کے زخم ختم کیے اور مریض بلکل صحت یاب ہوگیا۔رپورٹ میں بتایا کہ خاتون ڈاکٹر نے مریض کے ایک پاوں پر سات بار جب کہ دوسرے پاوں پر محض تین بار مائیکرو ویو سوئفٹ کو آزمایا اور شوگر کے مریض کے پاوں سے زخم ختم ہوگئے اور وہ بلکل صحت یاب ہوگیا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر