بھارت کو متنازع سرحدی علاقے میں ترقیاتی کام کا کوئی حق نہیں ہے، چین

بیجنگ (نیشنل ٹائمز) چین کی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بھارت کو متنازعہ سرحدی ریاست میں ترقیاتی کام کا کوئی حق نہیںہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سرحدی ریاست میں پن بجلی کے منصوبوں کو تیز کرنے کے نئی دہلی کے منصوبوں بارے برطانوی خبررساںادارے کی رپورٹ پر رد عمل میں کہا ہے کہ بھارت کو اس علاقے میں ترقیاتی منصوبے تعمیر کرنے کا کوئی حق نہیں ہے جسے چین، جنوبی تبت کہتا ہے۔ رائٹرز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی تبت چین کا علاقہ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو وہاں ترقیاتی کام کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور چینی سرزمین، جس کو بھارت اروناچل پردیش کہتا ہے، وہاں ترقیاتی کام غیر قانونی اور ناجائز ہیں۔قبل ازیں رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت، شمال مشرقی ہمالیائی ریاست میں 12 ہائیڈرو پاور اسٹیشنز کی تعمیر میں تیزی لانے کے لیے ایک ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔بھارت کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر چین کے بیان پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔بھارت کا کہنا ہے کہ اس کی دور افتادہ ریاست اروناچل پردیش ملک کا اٹوٹ انگ ہے، لیکن چین کا کہنا ہے کہ یہ جنوبی تبت کا حصہ ہے اور اسے وہاں بھارتی انفرااسٹرکچر کے منصوبوں پر اعتراض ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر