راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)اڈیالہ روڈ لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام واپڈا کے خلاف سڑکوں پہ نکل آئی۔اڈیالہ روڈ جراہی سٹاپ، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بند کیے رکھی۔پولیس نے موقع پہ پہنچ کر مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد اڈیالہ روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی۔
اڈیالہ روڈ لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام واپڈا کے خلاف سڑکوں پہ نکل آئی



