خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ٹریس اینڈ ٹریکنگ کے قانون کی منظوری کوئی نئی بات نہیں، دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ایسا ہو رہا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے وفاقی کابینہ کی جانب سے کال ٹریس کرنے کا اختیار ایجنسیوں دینے کی منظوری کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ایسا ہو رہا ہے، اس میں لوگوں کی ذاتی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جائے گا،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ٹریس اینڈ ٹریکنگ کے قانون پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے اقدامات یقینی بنانے کے لیے کیا گیا جبکہ یہ قانون پہلے سے موجود تھا اور اگر برا تھا تو 6 حکومتیں گزریں ختم کیوں نہیں کیا گیا۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئین میں شخصی آزادی ختم کرنے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا، 1996کا یہ قانون ہے جس کو لاگو کیا گیا، اس قانون کے اندر خفیہ ایجنسیاں اور ادارے آپریٹ کرتی ہیں۔حکومت نے قومی سلامتی کے لئے اس قانون کے استعمال کی منظوری دی۔ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں قانون کے مطابق ڈیٹا ٹریس کرتی ہیں، بجائے اس کے کہ دائرہ کار دیگر ایجنسیوں تک پھیلایا جائے، ایک ایجنسی کو اختیار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کال ٹریسنگ اور جیو فینسنگ سے کئی کیسز حل کیے گئے، محترمہ بینظیر بھٹو سمیت کئی واقعات کا سراغ اس سے ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ اقدام کا ئو نٹر ٹیرارزم یقینی بنانے کے لیے کیا تاکہ غلط استعمال نہ ہو اور لوگوں کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور قانون کے غلط استعمال پر کارروائی ہوگی۔ اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ اٹھارویں گریڈ کا افسر اس معاملے کو دیکھے گا ۔ یہ کوئی نیا کام یا انہونا کام نہیں ہوا ہے۔ اعظم نذیرتارڑ نے کہ اگریہ ہمیں نہیں سنیں گے تواپوزیشن لیڈر کو بھی کوئی نہیں سنے گا، لاانفورسمنٹ ایجنسیزاس قانون کے تحت کام کرتی ہیں۔ وزیرقانون نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرسمیت کسی نے آج تک اس کوتبدیل نہیں کیا، حکومت نے یہ نہیں کیا کہ سب ایجنسیز کو یہ اختیار دیا جائے، حکومت نے یہ بھی کہا کہ گریڈ18 کے افسرکویہ ذمہ داری دی جائے گی۔اعظم نذیرتارڑنے کہا کہ اس افسر کا نام بھی بتایا جائے گا، کیا ہمارے ملک میں دہشتگردی ختم ہوگئی ہے؟ لوگوں کے حقوق کا بھی خیال رکھا جائے گا، کوئی اس کاغلط استعمال کرے گا توایکشن بھی ہوگا۔ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے کہا کہ برطانیہ میں بھی اس طرح کے قوانین موجود ہیں، اپنے 4 سالہ حکومتی دورمیں اس کوختم کر دیتے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر