اسرائیلی پارلیمنٹ میں حماس کمانڈر یحیی سنوار کی فاتحانہ تصویر لہرادی گئی

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی پارلیمنٹ میں 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے منصوبہ ساز کمانڈر یحیی سنوار کی فاتحانہ تصویر لہرادی گئی۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموٹرچ نے پارلیمنٹ النیست میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اور دنیا کو انتہائی مطلوب حماس رہنما یحیی سنوار کی تصویر دکھائی۔اس تصویر میں یحیی سنوار فاتحانہ انداز میں دونوں ہاتھ بلند کیے کھڑے ہیں اور انگلیوں سے فتح کا نشان بنارہے ہیں۔اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموٹرچ نے یرغمالیوں کی رہائی کیلیے حماس سے معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا اسرائیل کی شکست اور ذلت کے مترادف ہوگا۔اس کا وزیراعظم کو اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اگر ہم نے معاہدے پر دستخط کردیے یہ وہ تصویر ہے جو ہم غزہ میں دیکھیں گے، یہ فتح نہیں بلکہ ہماری مکمل ناکامی ہے۔واضح رہے کہ حماس کی جانب سے غزہ میں پیشگی جنگ بندی کے اہم ترین مطالبے سے دستبرداری کے بعد اسرائیلی مذاکراتی ٹیمیں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات کے لیے قاہرہ اور دوحہ میں موجود ہیں۔تاہم اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور حکومت میں موجودہ انتہاپسند یہودی اس ممکنہ معاہدے کو اسرائیل کی شکست کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور وہ اپنے شہریوں کی رہائی سے قطعا بے پرواہ نظر آتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر