بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی

جے پور(نیشنل ٹائمز) ریاست راجستھان میں بھارت کے نیم فوجی دستے کے اہلکار نے سرکاری کوارٹر کی چھت پر پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،عالمیمیڈیا کے مطابق خودکشی کا واقعہ بھارتی شہر اجمیر میں پیش آیا، اہلکار کی شناخت سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کانسٹیبل امرجیت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے،اہلکار جب ڈیوٹی پر نہیں پہنچا تو ساتھی اہلکار اس کے کوارٹر گئے۔ بار بار دستک کے باوجود دروازہ نہ کھلا تو کھڑکی سے اندر داخل ہوئے، کانسٹیبل امرجیت پنکھے سے لٹکا ہوا ملا،تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ کمرے سے کوئی خودکشی نوٹ بھی نہیں ملا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش آبائی علاقے روانی روانہ جائے گی،واضح رہے کہ بھارت میں پست ہمتی، ذہنی دباو اور افسران بالا کے ناروا سلوک کے باعث خودکشی کے واقعات عام ہیں۔ وزارت دفاع نے اس معاملے میں ہر کئی بار کمیٹیاں تشکیل دیں لیکن کوئی بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی۔



  تازہ ترین   
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر