سعودی عرب کا سوڈان میں متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کیلیے اقوام متحدہ کی کوششوں کا خیر مقدم

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے جمہوریہ سوڈان میں متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے،سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخریجی نے سوڈان میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی کوششوں کے لیے سعودی عرب کے خیرمقدم اور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا،سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ سوڈان کی خود مختاری کونسل کے چیئرمین فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان سے پورٹ سوڈان میں ملاقات کے دوران کیا، عبدالفتاح البرھان اور انجینئر ولید الخریجی کے درمیان ملاقات سوڈان میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے مملکت کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ مملکت کی دانشمند قیادت برادر سوڈان کی عوام کی فلاح وبہبود، ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کی خواہاں ہے۔



  تازہ ترین   
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر