غزہ (نیشنل ٹائمز) انخلا کے حکم کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرقی محلوں پر فضائی حملے شروع کر دیے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے جنوبی حصوں پر اسرائیلی حملوں میں 3فلسطینی شہید اور 12زخمی ہو گئے۔جبالیہ میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 10فلسطینی شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کے اسپتال میں 6سالہ بچہ بھوک، پانی اور طبی سامان کی کمی کی وجہ سے انتقال کر گیا، جس کے بعد غزہ میں غذائی قلت سے مرنے والے فلسطینیوں کی کل تعداد 41ہو گئی۔اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران 9فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔اس کے علاوہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر حملے کیے۔
اسرائیلی حملوں میں مزید خواتین اور بچوں سمیت 13فلسطینی شہید



