پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اپنے حصہ سے زیادہ کام کررہا ہے،وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اپنے حصہ سے زیادہ کام کررہا ہے اوراس کے پیچھے اپنی آنے والوں نسلوں کے بارے میں سوچ کارفرما ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے12۔ 2011 کے وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلیوں کے بجٹ سے لے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا ٹیبل دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ مالی سال کے لئے وزارت موسمیاتی تبدیلیوں کا بجٹ 14 ارب 50 کروڑ روپے سےزیادہ ہےجبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں12۔ 2011 میں یہ بجٹ 5 کروڑ تھا۔13۔2012 میں یہ بجٹ 13 کروڑ 50 لاکھ روپے تھا۔مسلم لیگ (ن) کے دور میں پہلے سال14۔2013میں یہ بجٹ 6 کروڑ87 لاکھ روپے،15۔2014 میں یہ بجٹ 2 کروڑ 51 لاکھ،16۔2015 میں 3 کروڑ 97 لاکھ،17۔2016 میں 2 کروڑ 70 لاکھ اور مالی سال18۔2017 میں 81 کروڑ 50 لاکھ روپے اورآخری مالی سال19۔ 2018 میں 80 کروڑ 26 لاکھ روپے مختص کئے گئے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے پہلے مالی سال20۔ 2019 میں 7 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ،21۔ 2020 میں 6 ارب اور اب مالی سال22۔ 2021 کے لئے 14 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، سکیورٹی بھی فول پروف
پاکستان نے منفرد مقام حاصل کر لیا، دنیا میں امن کا داعی بن کر ابھرا ہے: نواز شریف
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر