مقبوضہ کشمیر: برہان وانی کی برسی پر بھارتی فوج پر بڑا حملہ، 4 فوجی ہلاک متعدد زخمی،علاقے میں بھارتی سکیورٹی فورسز کا آپریشن

سرینگر(نیشنل ٹائمز) مقبوضہ کشمیر میں پیر کو آزادی پسند جنگجو برہان وانی شہید کی آٹھویں برسی کے موقع پر بھارتی فوج کی گاڑی کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا، جس میں چار بھارتی فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کٹھوعہ کے علاقے مچیڑی میں عسکریت پسند وں نے بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے بعد علاقے میں تاحال ان کی بھارتی سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جموں رینج کے ڈی آئی جی سنیل گپتا جموں سے حملے کے مقام کیلئے روانہ ہوگئے۔ اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی ایک ٹیم کو بھی جموں سے جائے حادثہ کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ ایک بھارتی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ کٹھوعہ شہر سے 150 کلو میٹر دور لوہئی ملہار میں واقع بدنوتا گاں میں پیش آیا ہے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب بھارتی فوج کے کچھ سپاہی علاقے میں معمول کی گشت پر تھے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر