برطانوی وزیراعظم کا نیتن یاہو اور فلسطینی صدر سے رابطہ، غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

لندن(آئی این پی)برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،عرب میڈیا کے مطابق نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے اسرائیلی وزیراعظم اور فلسطینی صدر کو ٹیلی فون کیا، برطانوی وزیراعظم نے نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق کیر سٹارمر نے اس موقع پر غزہ میں فوری جنگ بندی پر بھی زور دیا اور انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ زدہ لوگوں تک امداد کی رسائی کو تیز کرنے کے لیے کہا،اس دوران وزیراعظم کیر سٹارمر نے نیتن یاہو سے مسئلے کے مستقل اور طویل مدتی حل کے لیے دو ریاستی حل کی طرف بھی توجہ دلائی، نیز فلسطینی اتھارٹی کو مالیاتی وسائل کی فراہمی پر زور دیا تاکہ وہ اپنے انتظامی امور کو چلا سکیں، برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی فون پر بات کی اور انہیں کہا کہ وہ اپنی امن کی خواہش پر مبنی پالیسی کے ساتھ ہیں اور فلسطینیوں کے ناقال تردید حقوق کے اپنے موقف پر بھی قائم ہیں،خیال رہے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے لیے قطر، امریکہ اور مصری مذاکرات کار کوشش اور رابطے میں ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ غزہ میں جاری بدترین جنگ میں رکاوٹ پیدا ہو سکے گی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر