اگنی ویراسکیم کے تحت مودی سرکار کا نیا اسکینڈل منظرعام پر

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) مودی سرکار کی اقتدار کی ہوس نے بھارتی فوج کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،جون 2022میں متعارف کرائی گئی اگنی ویراسکیم مودی سرکارکے اپنے ہی گلے پڑ گئی،اس اسکیم کے تحت بھارتی نوجوان توپہلے سے مایوسی کا شکار تھے اب بھارتی فوجی بھی مودی کی بھونڈی سیاست کا شکار ہو رہے ہیں،اگنی ویر اسکیم کی تحت فوج میں بھرتی ہونیوالے اجے کمار کی گذشہ روز قبل موت نے مودی کی اسکیم پر کئی سوالات کھڑے کر دیے،اگنی ویر اجے کمار کے والد نے بتایا کہ انہیں بیٹے کی موت پر فوج سے معاوضے کے طور پر 98لاکھ روپوں کا وعدہ کیا گیا۔والد اجے کمار کا کہنا ہے کہ کیا ان پیسوں سے ہمارا بیٹا واپس آسکتا ہے،اسی بیان سی چند روز قبل راہول گاندھی نے اجے کمار کیوالد سے ملاقات کی تھی،تب انکے والد نے دعوی کیا تھا کہ انہیں مودی سرکار سے کوئی مالی مدد نہیں ملی۔ثبوت کے طور پر ویڈیو میں اجے کمار کے والد چرنجیت سنگھ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمیں ایک کروڑ روپے ملے ہیں،وہ جھوٹ بول رہے ہیں ہمیں ابھی تک کوئی رقم نہیں ملی،راہول گاندھی پارلیمنٹ میں ہمارے لیے آواز اٹھا رہے ہیں اور اگنی پت اسکیم کو روکنا چاہیے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو دن بعد اجے کمار کے والد کا یہ بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ انکو ڈرا دھمکا کر ذبردستی تبدیل شدہ بیان دینے پر مجبور کیا گیا ہے،اجے کمار کے والد نے بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ”ہم اپنے بیٹے کے لیے شہید کا درجہ چاہتے ہیں اس نے قوم کے لیے اپنی جان دے دی”اب تک اسے نہ تو شہید کا درجہ دیا گیا ہیاور نہ ہی کوئی ایسی سہولتیں جو کسی شہید کے خاندان کو ملتی ہیں،والد نے مزید کہا کہ”ہمیں پنشن یا کوئی طبی مراعات نہیں ملیں گی جو ایک فوجی افسر وصول کرتا ہے”اس امرمیں کوئی شک نہیں کہ مودی سرکار اپنے سیاسی مفادات کے لیے ملک کے جوانوں کا سودا کرنے سے بھی گریز نہیں کرتی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر