غلاف کعبہ کی تبدیلی، روح پرور تقریب

مکہ المکرمہ (نیشنل ٹائمز) مسجد الحرام کی انتظامیہ اور الحرمین الشریفین کی جنرل پرزیڈنسی نے محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال بھی انتظامیہ کی جانب سے نئے اسلامی سال یعنی محرم الحرام 1446 ہجری کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کیا گیا۔

غلاف کعبہ (کسوہ) کو ایک ٹرک میں لایا گیا جس کے بعد گاڑیوں اور متوالین نے اُسے خانہ کعبہ تک پہنچایا۔ پھر پرانے غلاف کو اتار کر نیا کسوہ چڑھایا گیا۔ کسوہ فیکٹری کے ماہر کاریگر غلاف کعبہ کی تبدیلی میں شریک ہوئے جبکہ ہزاروں عمرہ زائرین اور نمازی روح پرور تقریب میں شامل رہے۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سفارتی افسران غلاف کعبہ کی تقریب دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے کام میں 159 تکنیکی ماہرین اور کاریگروں نے حصہ لیا۔ کسوہ کی تیاری میں 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی کا دھاگا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کی تیاری میں 200 سے زائد افراد حصہ لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پرانے غلاف کعبہ کے ٹکڑوں کو سعودی حکومت کی جانب سے دنیا بھر میں مقیم معزز شخصیات کو بطور تحفہ بھیجا جاتا ہے…



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر