برقع پہننے پر والدین اور دوستوں نے بہت مذاق اڑایا تھا، ماہ نور حیدر

کراچی (نیشنل ٹائمز) اداکارہ و ماڈل ما ہ نور حیدر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے والدین کی وجہ سے برقع پہننا چھوڑ دیا تھا۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں ماہِ نور حیدر نے کہا کہ میرے گھر میں سب نمازی پرہیزگار ہیں لیکن میرے گھر میں پردہ کرنے کا کوئی رواج نہیں، میرے گھر کی خواتین برقع نہیں پہنتیں اور نہ ہی سر پر دوپٹہ اور چادر لیتی ہیں لیکن میں نے سال 2009 میں برقع پہننا شروع کیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت نویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھی تو میں پہلی بار برقع پہن کر اپنے والد صاحب کے سامنے گئی، میرا خیال تھا کہ والد صاحب مجھے برقع میں دیکھ کر فخر محسوس کریں گے لیکن انہوں نے مجھے دیکھ کر قہقہے لگائے اور پھر کہا کہ یہ کیا منافقت ہے۔ماہِ نور حیدر نے کہا کہ اس کے بعد، میں نے برقع پہننا چھوڑ دیا تھا کیونکہ میرے دوستوں نے بھی میرا بہت مذاق اڑایا تھا اور میری والدہ کو میرا برقع پہننا پسند نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب میں آزاد ہوں، مجھے اب کسی کا خوف نہیں، میرا جب دل کرتا ہے تو میں برقع پہن لیتی ہوں لیکن سر پر دوپٹہ نہیں لیتی کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ میرے خلاف بولیں کہ بِل بورڈز پر دوپٹے کے بغیر ہوتی ہے اور ویسے برقع پہنتی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر