ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب کرانے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور کوشش کرے گی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا بیان۔انہوں نے کہا کہ کورم پورا نہ ہونے کے باوجود گزشتہ روز پارلیمان میں زبردستی 20 بلوں کو منظور کرنا جمہوری تاریخ کا ایک بدنما داغ تھا۔پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی ہے۔ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی ڈی ایم میں کہی گئی اس بات کی توثیق ہے کہ لانگ مارچ کے بعد عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہئیے۔آج جس طرح ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی۔ اگر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بات مان کر ایسا پہلے بھی کرلیا جاتا تو پنجاب فتح کرکے آج ہمارا رخ اسلام آباد کی جانب ہوتا۔ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پاکستان پیپلزپارٹی کے بیانئے کی جیت ہے۔ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب کرانے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور کوشش کرے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر