سندھ کا جو وفاق میں حصہ ہے وہ نہیں دیا جا رہا، نثار کھوڑو کی دھماکےدار پریس کانفرنس

کراچی(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی صوبائی وزراء کی ہمراہ پریس کانفرنس۔نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ آنکھوں سے اندھی اور کانوں سے بہری حکومت کچھ نہیں کر رہی۔موجودہ حکومت نے سندھ کے معاشی قتل کی ٹھان لی ہے۔سندھ کا جو وفاق میں حصہ ہے وہ نہیں دیا جا رہا۔پانی جو سمندر کو روکتا ہے،جو طعنے مشرف دیتا تھا وہی عمران خان دے رہا ہے کہ پانی سمندر ضایع ہو جاتا ہے۔پانی زندگی کا مسئلہ ہے سندھ کے لوگ اس پر خاموش نہیں رہ سکتے۔تین سال سے اسٹیل ملز بند ہے اب اس کو کباڑہ کرکے فروخت کرنے کا پروگرام ہے۔ایف آئی اے میں جو سندھ کے افسران تھے ان کو نکال دیا گیا۔کورونا کے معاملے پر جن اداروں نے امداد کی وہ پاکستان کو شرم دلا رہے ہیں۔بحریہ ٹاؤن احتجاج کے دوران جس نے آگ لگائی ان کو گرفتار کیا جائے گا۔مردم شماری میں سندھ کا فیملی سائز پانچ اور باقی صوبوں کا سات رکھا گیا۔مردم شماری پر سندھ کا اختلافی نوٹ ہونے کے باوجود منظوری دی گئی۔وفاق کی جانب سے سیاسی قتل کیا گیا اب معاشی قتل کیا گیااگر پی ایس ڈی میں 200 ارب کا اضافہ کیا جا رہا ہے تو اس میں سندھ کا حصہ کتنا ہے؟سندھ کی آن گوئنگ اسکیمز پر سالانہ 27 ارب حصہ وفاق کا تھا۔ جس کو کم کرکے پانچ ارب کردیا گیا۔پیپلز پارٹی نے ایک بی او ڈی کو ری ماڈل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔یہ مستقبل کا منصوبہ تھا جس سے سمندر کو آگے بڑھنے سے روکنا تھاکے فور منصوبے کیلئے وفاقی حکومت اپنا حصہ دینے کیلئے تیار نہیں۔پی ایس ڈی پی کی تقسیم کے خلاف وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت کو اختلافی نوٹ لکھا ہے۔افسوس ہے اندرون سندھ کے وفاقی نمائندے خاموش ہیں۔ایم کیو ایم نے اپنا قائد چھوڑا ہے لیکن اس کی سوچ نہیں چھوڑی۔سندھ پاکستان کی ماں ہے، ہم آج بھی پاکستان کھپے کے نعرے پر کھڑے ہیں۔جن لوگوں نے بحریہ ٹاؤن کے گیٹ کو آگ لگائی اور پاکستان کے خلاف نعرے لگائے، ان میں اور قائد ایم کیو ایم میں فرق نہیں۔ہم بحریہ ٹاؤن مقدمات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جو ملوث نہیں ان کو آزاد کردیا جائے گا۔میں نہیں سمجھتا کہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف احتجاج کرنے والے قائدین نے آگ لگانے کا کہا ہوگا۔ڈی ایچ اے کو بھی زمین ہم نے دی ہے۔کراچی اور حیدرآباد کے درمیان 95 ہاؤسنگ سوسائٹیز بن رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر