جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، لاہور ہائیکورٹ کے لیے پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری ،شفیع محمد صدیقی سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لئے شفیع محمد صدیقی اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس عالیہ نیلم کے ناموں کی منظوری دے دی ۔ تفصیل کے مطابق کے مطابق سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کے لیے سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس شفیع محمد صدیقی، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس صلاح الدین پنہور کے ناموں پر غور کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام زیر غور آئے۔ذرائع کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تقرری کی سفارش متفقہ طور پر کی گئی ۔سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد وہ لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔جسٹس عالیہ ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھیں۔ جسٹس عالیہ نیلم 12 نومبر 1966 کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1995 میں پنجاب یونیورسٹی سیایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی۔جسٹس عالیہ نیلم نے یکم فروری 1996 کو بطور وکیل پریکٹس کا آغاز کیا تھا۔اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لئے جسٹس شفیع محمد صدیقی کے نام کی منظوری بھی دیدی گئی ۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر