چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں قذافی سٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ مکمل طور پر گرادی گئی

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور میں تعمیراتی کمپنی نے قذافی سٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ مکمل طور پر گرادی۔ آئندہ سال پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے لاہور میں تیاریاں جاری ہیں ۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم مرکزی بلڈنگ مکمل طور پر گرادی،عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر 2 شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے۔ نئی مرکزی بلڈنگ میں ہاسپٹیلٹی باکسز بنائے جائیں گے جبکہ مرکزی بلڈنگ کے پچھلے حصے میں دفاتر بنیں گے۔ دوسری جانب سٹیڈیم کے عمران خان اورفضل محمود سٹینڈز کی بھی گنجائش میں اضافہ کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔ خیال رہے آئی سی سی وفود پاکستان آکر انتظامات کا جائزہ لے چکیہیں، قذافی سٹیڈیم کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی کرکٹ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کو شرکت کرنا ہے ،ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی،لاہور اور پنڈی میں کھیلا جائے گا ، فائنل کے علاوہ بھارتی ٹیم کے میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر