زیادہ وزن لڑکیوں میں بلوغت کی عمر کو متاثر کرتا ہے، تحقیق

کیمبرج (نیشنل ٹائمز) کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حال ہی میں پایا ہے کہ کچھ مخصوص جینز بالواسطہ طور بچپن میں وزن میں اضافہ کے ذمہ دار ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں لڑکیوں کی بلوغت کی عمر متاثر ہوتی ہے۔ یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین نے یورپ، شمالی امریکا، چین، جاپان اور جنوبی کوریا سے تقریبا 800,000 خواتین کے ڈی این اے کا مطالعہ کیا۔ محققین نے ڈی این اے میں 1,000 سے زیادہ تبدیلیاں پائیں جو پہلی ماہواری کی عمر کو متاثر کرتی ہیں۔ ان میں سے تقریبا 600 تبدیلیاں پہلی بار دریافت ہوئی ہیں۔ جس عمر میں لڑکیاں بلوغت کو پہنچتی ہیں اور ماہواری شروع ہوتی ہیں وہ عام طور پر 10 سے 15 سال کی عمر کے درمیان ہوتی ہے اگرچہ یہ عمر حالیہ دہائیوں میں گھٹتی جارہی ہے۔ اس کی وجوہات واضح نہیں ہوسکی ہیں تاہم ابتدائی بلوغت کا تعلق بعد کی زندگی میں کئی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے ہے جن میں ٹائپ 2 ذیابیطس، قلبی بیماری اور بعض کینسر شامل ہیں۔ دوسری طرف دیر سے بلوغت کا تعلق جوانی میں بہتر صحت اور طویل عمر سے ہے۔ مزید برآں محققین نے یہ بھی پایا کہ دریافت شدہ جینیاتی تبدیلیوں میں سے 45 فیصد بالواسطہ طور پر ابتدائی بچپن میں وزن میں اضافے کے ذمہ دار تھیں جو براہِ راست جلد بلوغت کا باعث بنتی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر