چین کا جاپان سے چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیار جلد تلف کرنے کا مطالبہ

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فوج کی جانب سے چین میں چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا عمل تیز کرے اور اپنی تاریخی، سیاسی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے۔
چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان چھن شی نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ جاپان طویل عرصے سے اس معاملے پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور مختلف بہانوں سے ان ہتھیاروں کو تلف کرنے کا عمل موخر کرتا آ رہا ہے۔
چھن نے کہا کہ ان ہتھیاروں کو جلد از جلد مکمل طور پر تلف کرنے کے حوالے سے جاپان کا سیاسی عزم محض ایک کھوکھلا وعدہ بننے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے جاپان کی دائیں بازو کی قوتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیار بے ضرر ہو چکے ہیں اور ان کے حوالے سے قانونی ذمہ داری کی مدت بھی ختم ہو گئی ہے۔
چھن نے کہا کہ رواں سال ٹوکیو ٹرائل کے آغاز کی 80ویں اور کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے نافذ العمل ہونے کی 29ویں سالگرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی قابض فوج نے کیمیائی ہتھیار تیار کئے اور چینی عوام کے خلاف استعمال کئے جس سے انسانیت کے خلاف متعدد جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق چین نے پیر کو ایک دستاویزی فلم ” ریٹرن اوور کلین لینڈ” جاری کی، جسے ہیگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے رکن ممالک کی کانفرنس کے دوران بھی دکھایا گیا۔ اس فلم میں تاریخی ریکارڈ اور عینی شاہدین کے بیانات کے ذریعے جاپانی فوج کے جرائم اور ان ہتھیاروں سے آج تک ہونے والے نقصانات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
چھن نے کہا کہ ہم جاپان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد ان ہتھیاروں کو دفن کرنے کے مقامات کے بارے میں درست معلومات فراہم کرے، اس کام کے لئے مزید افرادی قوت مختص کرے اور انہیں تلف کرنے کا عمل تیز کرے۔
انہوں نے زور دیا کہ ان ہتھیاروں سے پیدا ہونے والے خطرات کو مکمل طور پر ختم کیا جائے اور چینی عوام کو ان کی سرزمین صاف ستھری حالت میں واپس دی جائے۔



  تازہ ترین   
ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
اتحادی افواج کا یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر