چینی پی ایل اے آرمی ژوہائی ایئر شو میں زیڈ-20 ٹی اور دیگر جدید ہتھیاروں کی نمائش کرے گی

بیجنگ (شِنہوا) چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی بری فوج نے بتایا ہے کہ وہ 16 ویں چائنہ انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایئرو سپیس نمائش جسے ایئر شو چائنہ بھی کہا جاتا ہے، میں 3 اقسام کے ہیلی کاپٹروں زیڈ-10، زیڈ-20 اور زیڈ-20 ٹی کے فضائی مظاہرے پیش کرے گی۔
یہ ایئر شو 7 سے 13 دسمبر تک چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ساحلی شہر ژوہائی میں منعقد ہوگا۔
پی ایل اے آرمی کے مطابق ایئر شو چائنہ میں زیڈ-20 ٹی کی پہلی باقاعدہ شرکت بھی ہوگی، ان مظاہروں کے دوران حملہ آور دستے لے جانے والے ہیلی کاپٹر زمینی ساز و سامان کے ساتھ مربوط کارروائیاں انجام دیں گے جن میں فائر سٹرائیکس اور فضائی یلغار کے مشنز کے دوران اہم مقامات پر قبضہ کرنے اور انہیں محفوظ بنانے کی مشق کی جائے گی۔
پی ایل اے آرمی ایئر شو میں 6 مختلف زمروں کے تحت زیر استعمال 24 بنیادی جنگی آلات و ہتھیار پیش کرے گی جن میں ٹائپ 100 ٹینک بھی شامل ہے۔
نمائش میں بغیر پائلٹ اور ذہین نظاموں کی مختلف اقسام بھی پیش کی جائیں گی جو متحرک جنگی حکمت عملی، کثیر جہتی جارحانہ اور دفاعی افعال اور اس شعبے کی ترقی میں فوج کی پیش رفت کو اجاگر کریں گی۔
پی ایل اے آرمی نے مزید کہا کہ بری فوج کے ہوا باز اور سپیشل فورسز کے اہلکار مہمانوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔
پی ایل اے کی فضائیہ اور بحریہ بھی ایئر شو میں جدید ہتھیاروں کی نمائش کریں گی جن میں جے-35 اے اور جے-20 اے سٹیلتھ لڑاکا طیارے، کثیر المقاصد جے-16 لڑاکا طیارہ، بڑا ٹرانسپورٹ طیارہ وائی-20 بی اور اس کے ساتھ تباہ کن جہاز ٹائپ 055 اور سمندر و خشکی کے حملہ آور جہاز ٹائپ 075 شامل ہیں۔
رواں سال ایئر شو چائنہ کی 30 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔ 1996 میں اپنے آغاز کے بعد سے یہ چین اور بیرون ملک سے ہوابازی کی جدید ٹیکنالوجیز اور سازوسامان کی نمائش کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔



  تازہ ترین   
ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
اتحادی افواج کا یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر