چینی وزیراعظم بڑی بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ “1+10” مکالمے میں شرکت کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چینی وزیراعظم لی چھیانگ 2 دسمبر کی صبح چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں ’’1+10‘‘ مکالمے کی میزبانی کریں گے۔
ترجمان کے مطابق لی اس مکالمے میں نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی صدر دلما روسیف، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویلا، تجارت و ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس کے قائم مقام سیکرٹری جنرل پیڈرو مینوئل مورینو، بین الاقوامی ادارہ محنت کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل لورا تھامپسن، اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل میتھیاس کورمین، بینک برائے بین الاقوامی تصفیہ جات کے جنرل منیجر پابلو ہرنینڈز ڈی کوس، مالیاتی استحکام بورڈ کے چیئرمین اینڈریو بیلی اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی صدر زو جیایی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس مکالمے کا موضوع ’’اختراع کے ذریعے پائیدار ترقی کو فروغ دینا اور کھلے پن کے ذریعے مشترکہ تررقی کو آگے بڑھانا‘‘ ہے۔



  تازہ ترین   
ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
اتحادی افواج کا یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر