بیت المقدس (شِنہوا) اسرائیلی روزنامے یدیعوت احرونوت اور نیوز ویب سائٹ وائی نیٹ نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے سربراہ رومن گوفمین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اگر امریکہ مشترکہ کارروائی سے انکار کرتا ہے تو اسرائیل ایران پر یک طرفہ حملہ کرے۔
رپورٹ کے مطابق گوفمین نے سلامتی کے حوالے سے حالیہ مشاورت میں مؤقف اختیار کیا کہ مزید انتظار کرنے سے ایک حقیقی خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اندازوں کے مطابق جنوری کے اوائل میں نئی امریکی کانگریس کی حلف برداری سے قبل کارروائی کا ایک ممکنہ موقع موجود ہے تاہم اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے زیادہ محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے قبل صبر و تحمل سے کام لینے اور مشترکہ کارروائی کو ترجیح دینے کی حمایت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گوفمین نے رواں ماہ کے اوائل میں واشنگٹن کے دورے کے دوران مشترکہ حملے پر زور دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایرانی صلاحیتوں کو بڑا نقصان پہنچانے کے لیے وقت محدود ہے۔
موساد کے سربراہ ایران پر اسرائیل کے یک طرفہ حملے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، میڈیا



