جنوبی پنجاب میں محرومی کی سیاست کرنیوالوں کی دکان بند کر دی : مریم نواز

لاہور،ملتان(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ نے جنوبی پنجاب کی محرومی کی سیاست کرنیوالوں کی دکان بندکر دی، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی کامیابی پر دنیا  نے بلا کر انعام اور اعزاز دیا،اپنی چھت،اپنا گھر کے اتنی زیادہ تعداد میں مالکان دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے ۔جنوبی پنجاب کے بھائیوں اور بہنوں کی مشکور ہوں جنہوں نے عزت سے نوازا۔ تمام عمر کرائے کے گھر میں رہنے والوں کو اپنی چھت مبارک ہو،ملتان میں اپنی چھت،اپنا گھر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے بعد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے یہ پروگرام شروع کروایا۔

قائد نواز شریف نے ہدایت کی کہ پانچ سالوں میں پانچ لاکھ گھر نہیں بلکہ دس لاکھ گھر بنانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں سے وعدہ کرنے نہیں بلکہ وعدے سے وفا ہونے کا بتانے آئی ہوں۔2026 کی سردی میں ہزاروں خاندان اپنے گھر کے آنگن میں دھوپ سینکیں گے ۔ سٹیڈیم میں ایسے باپ بیٹے ہیں جن کی آدھی کمائی کرایوں میں چلی جاتی تھی۔ آج ان کی کمائی ان کے خاندان، گھر کے سامان بنانے میں صرف ہورہی ہے ۔جنوبی پنجاب کے لوگوں کے خواب کی تعبیر نہیں بلکہ میرا خواب پورا ہوا ہے ،جوکہ ایک سال پہلے ناممکن لگتا تھا۔ یہ گھر نہیں بلکہ ایک بہن کا اپنی بیٹی، ماں اور باپ کیلئے تحفہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام جنوبی پنجاب نہیں، پنجاب نہیں، پاکستان کا نہیں، ایشیا کا نہیں بلکہ دنیا کا سب سے بڑا سستا پروگرام ہے ، کہا جاتا تھا کہ ضمانت کے طور پر پلاٹ رکھ لیں لیکن مجھے اپنی عوام پر پورا بھروسہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر کے ڈھائی لاکھ خاندانوں میں سے ایک بھی ڈیفالٹر نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت اگلے ڈھائی سالوں میں ہزاروں گھر بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مفرور ملزموں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے اے ایس آئی اصغرکی کوویڈیو لنک کال کی اور ان کی عیادت کی ، اے ایس آئی کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو ایئرایمبولینس پر علاج کیلئے ملتان لایاگیا۔ وزیراعلیٰ نے پولیس ٹیم میں شامل بشیر کی بھی عیادت کی اور پولیس ٹیم کے رکن رضوان اورطارق کو شاباش دی۔ 



  تازہ ترین   
ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
اتحادی افواج کا یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر