بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چین اور میکسیکو نے محصولات میں کمی پر بات چیت کرنے اور دوطرفہ معاشی و تجارتی تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک متعلقہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان حہ یا ڈونگ نے یہ بات معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بیجنگ میں منعقدہ چین۔میکسیکو اعلیٰ سطح کے ورکنگ گروپ کے 11 ویں اجلاس سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
حہ نے کہا کہ چینی فریق نے اجلاس میں واضح کیا کہ چین نے ہمیشہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے معاشی و تجارتی اختلافات حل کرنے کی حمایت کی ہے اور وہ یکطرفہ طور پر محصولات میں اضافے کی تمام صورتوں کی مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ میکسیکو تجارتی تحفظ کے اقدامات کو محتاط انداز میں بروئے کار لائے گا اور تیسرے فریق کی مداخلت سے آزاد رہے گا۔
انہوں نے میکسیکو پر یہ بھی زور دیا کہ وہ تجارتی توازن کا مسئلہ عقلی، معروضی اور جامع انداز میں دیکھے اور دوطرفہ تجارت بہتر بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے۔
چین اور میکسیکو نے محصولات میں کمی سے متعلق ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، وزارت تجارت



