ڈیجیٹل شعبے کے فروغ سے چین کی خدمات کی برآمدات میں اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کی خدمات کی برآمدات میں 2026 کی پہلے 3 سہ ماہیوں کے دوران ترقی کا رجحان برقرار رہا، جس میں علم پر مبنی خدمات اور ڈیجیٹل مصنوعات و مہارتوں کی بیرون ملک بڑھتی ہوئی طلب نے اہم کردار ادا کیا۔ اس دوران مزید چینی کمپنیوں نے اپنی ٹیکنالوجی اور کاروباری خدمات کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچایا۔
سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس عرصے میں علم پر مبنی خدمات کی برآمدات 12 کھرب یوآن (تقریباً 178.8 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.7 فیصد زائد ہیں۔ ان کا مجموعی خدمات کی برآمدات میں حصہ 53.7 فیصد رہا۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ایک تحقیقی مرکز سے وابستہ محقق ژانگ یان نے شِنہوا نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام پروگرام ’’چائنہ اکنامک راؤنڈ ٹیبل‘‘ کی تازہ ترین قسط میں کہا کہ یہ رجحان چین میں تکنیکی اختراع میں پیش رفت اور ڈیجیٹل معیشت کی تیزی سے ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔
ژانگ نے مزید کہا کہ اب زیادہ چینی کمپنیاں بیرون ملک صارفین کو صرف انفرادی مصنوعات فروخت کرنے کے بجائے خدمات اور کاروباری مسائل کے جامع حل بھی فراہم کر رہی ہیں۔
خاص طور پر آن لائن ادب، ویڈیو گیمز اور آن لائن فلموں اور ٹی وی سیریز نے چین کی ثقافتی برآمدات کے نئے شعبوں کے طور پر نمایاں ترقی کی ہے۔
چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں اپریل 2025 میں شروع ہونےوالا سروس پلیٹ فارم ’’پلے او ایل‘‘ خطے کا پہلا ایسا آف لائن مرکز ہے جو گیمنگ کمپنیوں کو بیرون ملک اپنی کاروباری سرگرمیاں وسعت دینے میں مدد فراہم کرنے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ ہائی نان کے عالمی منڈیوں میں گیمز متعارف کرانے کے عوامی خدمات کے پلیٹ فارم کی تعلقات عامہ کی ڈائریکٹر حہ مینگ مینگ نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم 192 ممالک اور خطوں میں صارفین کو خدمات فراہم کر چکا ہے۔



  تازہ ترین   
ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
اتحادی افواج کا یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر