4 ڈویژنوں میں ستھرا پنجاب منصوبہ ڈپٹی کمشنرز کے سپرد

لاہور (نیشنل ٹائمز) ستھرا پنجاب منصوبہ ڈی سیز کے سپرد ،ناقص حکمت عملی ،کرپشن ،صفائی کا کام پرائیویٹ کنٹریکٹرز سے لینے کا حکومتی منصوبہ کامیاب نہ ہوسکا۔ چار ڈویژنز لاہور ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور ملتان میں صفائی کا کام کنٹریکٹرز سے لیکر ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کر دیا گیا۔ کنٹریکٹرز کا ستھرا پنجاب اتھارٹی سے اربوں روپے کی ادائیگیوں کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر اختلافات بڑھ گئے، ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی ڈویژن میں پہلے کنٹریکٹرز کو فارغ کرکے سرکاری سطح پر صفائی کاکام کروایا جارہا ہے۔ پنجاب بھر میں دیہاتوں اور شہروں کے رہائشی اور کمرشل جگہوں سے کوڑا ٹیکس کے عوض 70 سے 80ارب روپے کا ٹارگٹ تھا،گزشتہ سال شہروں اور دیہاتوں سے تمام تر کوششوں کے باوجود صرف ایک ارب روپے اکٹھے ہو ئے۔ ارکان اسمبلی، ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز ستھرا پنجاب اتھارٹی کے افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئیں لیکن نظام کامیاب نہ ہوسکا،حکومت پنجاب کے اخراجات میں سو گنا سے زائداضافہ بھی ہوگیا،فیصل آباد ملتان سمیت دیگر اضلاع میں کرپشن کی شکایات پر کنٹریکٹرز اور افسران کے خلاف ایکشن لیا گیا ، ڈی جی ستھرا پنجاب عمر جاوید کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور سمیت دیگر ڈویژن میں صفائی کاکام سرکار نے خود سنبھال لیاہے جس کا مقصد دیہی علاقوں میں شہری طرز پر سہولیات کی فراہمی ہے کنٹریکٹرز کے جائز واجبات کا حل نکال لیا جائے گا۔ 



  تازہ ترین   
ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
اتحادی افواج کا یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر