یوکرین پر روسی حملہ، عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک

کیف ،ماسکو(نیشنل ٹائمز) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی فضائی حملے کے نتیجے میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت جزوی طور پر منہدم ہوگئی، جس سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد ملبے تلے دب گئے ۔دو روز کے دوران کیف میں روسی حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ اتوار کو لیبیا کے ساحل کے قریب یوکرینی ڈرونز نے ایک روسی جنگی بحری جہاز کو ڈبو دیا ہے۔ یوکرین نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں ایک دوسرے روسی جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو ہتھیاروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والا ایک مال بردار جہاز تھا۔لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن نے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری، آزاد اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔بیان میں کہا کہ لیبیا کسی بھی صورت میں بیرونی تنازعات کا میدانِ جنگ نہیں بن سکتا اور نہ ہی بننا چاہیے ۔ روس نے بالٹک سمندر میں سکیورٹی صورتحال مزید خراب ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے یوکرین پر کشیدگی بڑھانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ فن لینڈ نے ہفتے کو اطلاع دی تھی کہ بین الاقوامی پانیوں میں روسی مال بردار جہاز پر ڈرون حملہ ہواہے ۔ جہاز میں لگی آگ بجھانے کے بعد اسے روسی پانیوں کی طرف کھینچ لیا گیا۔ روس نے بالٹک ممالک پر زور دیا کہ وہ یوکرین کو ایسے اقدامات سے روکنے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا
وزیراعظم کا دورہ روس، 12 سے 14 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں: پاکستانی سفیر
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر