ریٹائرمنٹ کے دو سال میں کارروائی مکمل کرنا لازم:سپریم کورٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے خلاف محکمانہ کارروائی ریٹائرمنٹ کے دو سال کے اندر مکمل کرنا قانونی تقاضا ہے اور مقررہ مدت گزرنے کے بعد کارروائی جاری رکھنے کا اختیار متعلقہ محکمے کو حاصل نہیں، سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیلیں جزوی منظور کر لیں۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نے محکمہ آبپاشی پنجاب کے ملازمین کی میڈیکل بنیادوں پر ریٹائرمنٹ، مبینہ جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس اور ان کے بچوں کی بھرتیوں سے متعلق مقدمات کے جاری فیصلے میں واضح کیا گیا کہ پیڈا ایکٹ میں 2026 کی ترمیم کے ذریعے دو سالہ مدت میں تحریری وجوہات کی بنیاد پر توسیع کا اختیار دیا گیا تاہم ترمیم کا اطلاق مستقبل پر  ہوگا اور زیر غور مقدمات پر سابقہ قانون ہی نافذ العمل رہے گا۔ بغیر انکوائری میڈیکل سرٹیفکیٹس جعلی قرار دینا اور ملازمین کے خلاف کارروائی کرنا قانونی تقاضوں کے منافی ہے ۔ کسی ملازم کو ملازمت سے برطرف کرنے یا پنشن روکنے اور وصولی کا حکم دینے سے پہلے اسے اپنا مؤقف پیش کرنے اور صفائی کا مناسب موقع فراہم کرنا ضروری ہے ۔ سپریم کورٹ نے پنجاب سروس ٹربیونل کا ملازمین کی بحالی سے متعلق فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے برطرفی سے 27 اکتوبر 2025 تک کی درمیانی مدت کو تنخواہ کے بغیر غیر معمولی رخصت قرار دے دیا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا
وزیراعظم کا دورہ روس، 12 سے 14 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں: پاکستانی سفیر
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر