اسرائیل:مسجد نذر آتش کرنے کی کوشش، نیتن یاہو پر الزام

یروشلم،غزہ(نیشنل ٹائمز)اسرائیل کے شمالی علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ عرب آبادی والے گاؤں دہی کی مسجد  کے امام خالد الزعبی  کے مطابق تین نقاب پوش افراد نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر دوسری منزل کی کھڑکی کے شیشے توڑے اور آتش گیر بوتلیں پھینکیں۔ واقعے میں زیادہ نقصان نہیں ہوا، تاہم قریبی عمارتوں پر انتقام کے نعرے بھی لکھے گئے ۔ اپوزیشن رہنماؤں نے حملے کو نفرت انگیز جرم اور یہودی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے نیتن یاہو اور ان کے اتحادیوں کی عرب مخالف اشتعال انگیز مہم کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں زمینی کارروائی مکمل کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد بے گھر فلسطینی اپنے گھروں کو واپس لوٹنے اور سامان تلاش کرنے پہنچ گئے ۔ اسرائیلی فوج نے بدھ کو ٹینکوں کے ساتھ کارروائی شروع کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ اس کا مقصد فوجیوں کیلئے خطرہ بننے والی سرنگ تباہ کرنا ہے ۔ کارروائی کے دوران البریج اور نصیرات پناہ گزین کیمپوں کے قریب علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینیوں کو دوبارہ نقل و حرکت کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ 



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے
پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط
روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدرنے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا۔
شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو تہران کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر