پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے غیر سفارتی، غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی الزامات پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد الزامات کا پاکستانی نمائندے نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے حوالے سے پاکستان کے جائز تحفظات کا جواب دے۔ پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی کے خلاف بھارتی دشمنی بھی واضح ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی ملوث ہے۔ پاکستان متعدد بار دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے پر اپنے تحفظات اٹھا چکا ہے۔

ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ اقوام متحدہ میں جھوٹ پھیلانے کے بجائے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔ 



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے
پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط
روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدرنے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا۔
شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو تہران کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر