مریم نواز نے سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دیدی، تعداد ایک لاکھ کرنیکا حکم

 لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دی اورفیز ٹو میں سولر پینل سکیم کی تعداد 90ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کابھی حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اینیمل ویسٹ، ایگری ویسٹ اور سالڈ ویسٹ سے بائیو انرجی اور بائیو فیول پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ننکانہ میں دھان اور دیگر فصلوں کی باقیات سے بائیوریفائنری پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب میں کمرشل سکیل، پرائیویٹ ڈیریز اور کمیونٹی بیسڈ بائیو گیس پلانٹ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے چولستان میں پانچ ہزار سولر پینل کے پائلٹ پراجیکٹ اور چولستان میں 40سائٹ پر واٹر سپلائی سکیموں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی اصولی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں ستھرا پنجاب کے اشتراک سے سالڈ ویسٹ سے انرجی اور بائیو فیول پراجیکٹ پر پلان طلب کر لیا۔ انہوں نے تمام بڑے ہسپتالوں کے انرجی آڈٹ کا حکم دیا اور ہسپتالوں میں انرجی لوڈ کے مطابق الیکٹرک پینل لگانے کی ہدایت کی۔ادھر وزیراعلیٰ نے 3 ہزار ٹن ویسٹ سے انرجی کے پائلٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر فیصل کھوکھر اور سیکرٹری انرجی نے بریفنگ میں بتایا کہ سی ایم سولر پینل سکیم کے تحت فیز ون میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ۔سولر پینل سکیم فیزون میں 89869افراد کو سولر پینل ملنے سے بجلی بل میں ایک تہائی بچت ہوئی، پنجاب کے 76 سکولوں کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سولر انرجی پر شفٹ کر دیا گیا۔پنجاب میں چار لاکھ 90 ہزارٹن اینیمل ویسٹ سے 7.15 بلین کیوبک میٹر بائیو گیس کی استعداد موجود ہے ۔اینیمیل، ایگری اور سالٹ ویسٹ سے 1.6 ارب یونٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ٹورازم ویژن کی عالمی سطح پر پذیرائی،لاہور کو باضابطہ طور پر ای سی او ٹورازم کیپٹل2027 اعزاز حاصل ہو گیا۔ آذربائیجان کے شہر شوشا میں لاہور کیلئے ای سی او ٹورازم کیپٹل کا اعزاز سیکرٹری ٹورازم سقراط امان نے وصول کیا۔ جمہوریہ آذربائیجان کے شہر شوشا میں پاکستان کا ٹورازم پویلین آنے والے مہمانوں کیلئے سیاحتی کشش کا سبب بن گیا۔پاکستانی ٹورازم پویلین میں تاریخی یادگاروں، ثقافتی روایات، قدرتی مناظر اور مشہور عام مہمان نوازی کا عکس پیش کیا گیا۔ شوشا میں منعقدہ نمائش میں پنجاب کو پاکستان کا سیاحتی گیٹ وے قرار دیا گیا۔لاہور کے عالمی شہرت یافتہ کھابوں کی تشہیر کیلئے کلنر فیسٹیول بھی منعقد ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے سیاحتی مقامات کو نمایاں کرنے کیلئے خصوصی تشہیری مہم بھی شروع کی جا ئیگی ۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف میگنیفیشنٹ پنجاب ویژن کے تحت تاریخی شہروں کی بحالی، ثقافتی ورثے کا تحفظ اور سیاحتی انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہے ۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر اظہار تشکر کیا ہے۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے
پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط
روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدرنے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا۔
شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو تہران کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر