اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری سے درخواست کرنی چاہیے کہ صوبوں کا مسئلہ حل کریں،مسئلہ صدر کے گھر میں موجود ہے، صدر مملکت دونوں بیٹوں بلاول اور محسن نقوی کو سمجھا دیں ایسی گفتگو سے پیچھے ہٹ جائیں، موجودہ صورتحال ملک اور حکومت کیلئے بہتر نہیں،ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی اکنامک فورم میں تقریر مناسب نہیں تھی،نئے صوبوں کا منصوبہ محسن نقوی کا اپنا نہیں ہو سکتا، پاورفل کوارٹرز بخوبی سمجھتے ہیں معاملہ شروع کرنے سے پہلے متنازعہ نہیں بنایا کرتے ، انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم صوبوں کیلئے ہر وقت تیارہے ،کراچی کو صوبہ بنانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں آتاتوبلاول بھٹو کووہاں بات کرنی چاہیے تھی، یہ کہناکہ خون خرابہ ہوگا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کونگران وزیراعلیٰ،وزیرداخلہ بنانے میں آصف زرداری کا60فیصدحصہ ہے ، ہم جب بھی صدر زرداری سے ملنے گئے محسن نقوی ہمارا استقبال کرتے ہیں۔
نئے صوبے ،مسئلہ صدر مملکت کے گھر میں موجود : رانا ثنا اللہ



