چین کا آئی سی سی سے عدالتی غیر جانبداری برقرار رکھنے اور لیبیا کی خودمختاری کا احترام کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر زور دیا کہ وہ لیبیا کی عدالتی خودمختاری کا مکمل احترام کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں غیر جانب دارانہ انداز میں انجام دے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب سن لی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ بین الاقوامی عدالتی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں آزادانہ، معروضی اور غیر جانبدارانہ طریقے سے انجام دے کر بین الاقوامی ساکھ کا ہر صورت میں تحفظ کرنا چاہیے کیونکہ یہی ان کی بقا کی بنیادی ضمانت ہے۔
سن لی نے کہا کہ بین الاقوامی عدالتی اداروں کو سیاسی عوامل کی مداخلت کا نشانہ نہیں بننا چاہیے اور نہ ہی انہیں مخصوص فریقوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے منتخب انداز میں استعمال کیا جانا چاہیے۔
سن لی نے آئی سی سی پر بین الاقوامی اور ملکی نظام انصاف کے درمیان تعلقات کو مناسب انداز میں برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔’’ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری انصاف کو متعلقہ ممالک کے عدالتی فرائض کا متبادل نہیں بننا چاہیے۔‘‘
سن لی نے مزید کہا کہ ’’متعلقہ مقدمات کی تحقیقات اور ان پر فیصلے کرتے وقت عدالت کو لیبیا کی عدالتی خودمختاری کا مکمل احترام کرنا چاہیے اور اس کے جائز تحفظات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔‘‘
سن لی کے مطابق عدالت کو لیبیا کے عدالتی حکام اور عوام کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانا چاہیے، ٹھوس اقدامات کے ذریعے متاثرین کے مطالبات کا جواب دینا چاہیے اور لیبیا کے عوام کی حمایت اور اعتماد حاصل کرنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے
پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط
روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدرنے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا۔
شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو تہران کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر