ڈھاکہ(نیشنل ٹائمز)بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے خاندانی گھر کو بندرگاہی شہر چٹاگانگ میں شرپسندوں نے آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کی شب پیش آیا، جب نامعلوم افراد نے گھر کے مشرقی حصے کو نذر آتش کیا۔ چٹاگانگ میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان امین الرشید نے بتایا کہ گھر کا متاثرہ حصہ گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔ کسی گرفتاری یا حملے کی ذمہ داری قبول کیے جانے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔



