عمران خان سے جیل میں وکلا کی طویل ملاقات،28ویں ترمیم پر بھی گفتگو:چندروز میں ہسپتال منتقل کرنیکی قیاس آرائیاں

راولپنڈی، اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وکلا سردار لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کی طویل ملاقات ہوئی، جو تقریباً چار گھنٹے جاری رہی۔دوسری طرف عمران خان کو منگل اور بدھ کی درمیانی رات پمز لے جا کر ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور آنکھ میں انجکشن لگایا گیا ،بانی پی ٹی آئی کو  چند روز میں ہسپتال منتقل کئے جانے کی قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں۔عمران خان سے وکلا کی ملاقات میں مقدمات، مختلف درخواستوں پر مشاورت اور 28ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے وکلا کو قانونی معاملات سے متعلق ہدایات اور پارٹی قیادت کیلئے پیغام بھی دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ایک گھنٹے کی ملاقات کا حکم دیا تھا، تاہم اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہونے والی ملاقات تقریباً چار گھنٹے جاری رہی۔ دونوں وکلا گاڑی میں بیٹھ کر جیل کے اندر گئے ۔ ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔ملاقات کے بعد سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے 28ویں آئینی ترمیم پر بھی بات ہوئی، تاہم وہ اس کی تفصیلات نہیں بتائیں گے ۔ ملاقات چار گھنٹے کیوں جاری رہی، یہ جیل حکام سے پوچھا جائے ۔ عدالت نے ملاقات ایک گھنٹے سے کم نہ ہونے کا حکم دیا تھا، زیادہ وقت لگنے پر کوئی پابندی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کی تفصیلات تحریری طور پر سامنے لائیں گے ۔بیرسٹر سلمان صفدر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ جیل حکام نے طویل ملاقات کی اجازت دی اور اس کا دورانیہ غیر معمولی تھا۔ اس دوران قانونی اور دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے واضح کیا کہ وہ ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی مرکزی اپیلوں میں اپنی اور بشریٰ بی بی کی نمائندگی جاری رکھیں گے ۔دریں اثنا پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 28ویں آئینی ترمیم پر اپنی رائے دی ہے جو سلمان صفدر نے انہیں پہنچائی۔ یہ آئینی اور قانونی معاملہ ہے ، پارٹی پارلیمانی یا کور کمیٹی کا اجلاس بلا کر تمام تفصیلات سامنے رکھے گی۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں عمران خان کو نجی ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے ، تاہم منتقلی کی مدت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کی رہائی بھی زیرغور ہے اور آئندہ دنوں میں اس حوالے سے پیشرفت متوقع ہے ۔بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے بھی پیشرفت کا امکان ہے اور انہیں چند روز میں ہسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی کی بیرون ملک سے واپسی کے بعد ان کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی
عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم
یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات
کوہاٹ میں فتنہ الخوارج کا پولیس ٹیم پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 جوان شہید، 18 خوارج جہنم واصل
چینی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر گفتگو
ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر