امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، قطر

دوحہ (شِنہوا) قطر نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی حالیہ بات چیت کو مثبت قرار دیتے ہوئے قطر نے خبردار کیا کہ ابھی یہ پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ کب طے پا سکتا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ کے شعبہ ذرائع ابلاغ و مواصلات کے ڈائریکٹر ابراہیم بن سلطان الہاشمی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ قطر کی ثالثی کی کوششوں میں تیزی آئی ہے۔ اس سلسلے میں قطری حکام نے تہران کا دورہ کیا، علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں سے مشاورت کی اور بعد ازاں واشنگٹن میں بھی بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ ممکنہ فوجی حملوں سے متعلق میڈیا میں قیاس آرائیوں کے باوجود سفارتی رابطے جاری ہیں اور واشنگٹن اور تہران دونوں کی جانب سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کے امکانات کے بارے میں مثبت بیانات سامنے آئے ہیں۔
الہاشمی نے کسی معاہدے کے لئے حتمی وقت بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’’سفارت کاری کا عمل جاری ہے اور جاری رہے گا، ہم امید کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ توجہ بدستور کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں پر مرکوز ہے۔
قطری ترجمان نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کی طویل عرصے تک بندش عالمی توانائی بحران کو مزید سنگین بنا سکتی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب موسم سرما قریب آ رہا ہے۔ انہوں نے اس اہم بحری گزرگاہ سے بحری آمدورفت کی آزادی جلد بحال کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی
عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم
یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات
کوہاٹ میں فتنہ الخوارج کا پولیس ٹیم پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 جوان شہید، 18 خوارج جہنم واصل
چینی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر گفتگو
ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر