ٹی وی پر بابری مسجد کو منہدم ہوتا دیکھ کر روپڑی :سونیا گاندھی

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ 1992 میں ٹیلی ویژن پر بابری مسجد کو منہدم ہوتے ہوئے دیکھ کر وہ رو پڑی تھیں،برطانوی اخبار دی گارڈین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے ٹیلی ویژن پر بابری مسجد کے انہدام کا منظر دیکھا تو اسی وقت احساس ہوگیا تھا کہ جس سیکولر ملک کی تعمیر کی کوشش مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو اور ان کے ساتھیوں نے کی تھی اس کے لیے انہیں طویل لڑائی لڑنی ہوگی۔سونیا گاندھی نے کہا کہ ان کی اپنی پارٹی کی ناکامیوں نے بھی کسی حد تک بی جے پی اور اس کی سخت گیر ہندوتوا سیاست کے عروج میں تعاون کیا۔سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کیے جانے کے فیصلے پر سونیا گاندھی نے کہا کہ اس معاملے پر خاندان کے افراد کی رائے منقسم تھی۔

راجیو گاندھی اس قدم کے خلاف تھے اور انہوں نے اپنی والدہ سے اگلے انتخابات تک انتظار کرنے کی اپیل کی تھی لیکن ان کے چھوٹے بیٹے سنجے گاندھی نے ایمرجنسی نافذ کرنے پر زور دیا تھا۔ سونیا گاندھی نے تسلیم کیا کہ اندرا گاندھی کا ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ ایک غلطی تھی اور ان کا خیال ہے کہ ان کی ساس کو بھی بعد میں اس کا احساس ہوا تھا۔دریں اثنابی جے پی کے ترجمان سدھانشو تریویدی نے بابری مسجد کی شہادت کا واقعہ دیکھ کر رونے سے متعلق سونیا گاندھی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ا س وقت بھی بابر کانگریس کے دل میں بستا تھا اور آج بھی اس کے دل میں موجود ہے ، کانگریس اب مہاتما گاندھی کے رام راجیہ کے تصور سے دور ہو کر اپنے دائرہ کار کو بابر راج تک محدود کر چکی ہے ۔بی جے پی کے رکنِ راجیہ سبھا ترون چگ نے کہا کہ سونیا کو بھارت کو واضح طور پر دیکھنے کے لیے اپنے اطالوی چشمے اتارنے کی ضرورت ہے ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل مظالم پر اظہارِ تشویش
تربیلا ڈیم پانچویں توسیعی منصوبے کی ٹنل کا تعمیراتی حصہ اچانک منہدم
مکہ دفاعی اتحاد کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے دو ٹھکانے ختم
ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا: اسحاق ڈار
ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
ڈیموکریٹس کی کنٹرول سنبھالتے ہی ٹرمپ انتظامیہ، کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کی تیاری
امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر