آبادی بڑھ چکی،نئے انتظامی یونٹس بنانے چاہئیں:خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں اضافہ ہو چکا ، نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں۔ ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں انتظامی یونٹس بنائے جاتے ہیں، پاکستان میں بھی اس حوالے سے غور ہونا  چاہئے ، ماضی میں تمام صوبوں کو ضم کر کے ون یونٹ بنایا گیا تھا، تاہم بعد میں یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے ، افغانستان میں پہلے 8 سے 10 صوبے تھے ، جنہیں تقسیم کر کے 30 سے 32 صوبوں میں تبدیل کردیا گیا۔وزیر دفاع نے کہا ہے کہ طاقت کا ارتکاز لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور تک محدود نہیں ہونا چاہئے ، بلکہ صوبائی دارالحکومتوں کے اختیارات انتظامی یونٹس کو منتقل ہونے چاہئیں،مرکز سے منتقل کیے جانے والے فنڈز صوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر رہ جاتے ہیں حالانکہ ان فنڈز کی اصل منزل بلدیاتی ادارے ہیں، بلدیاتی ادارے بھی صوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کو سوچنا چاہئے کہ طاقت عوام کی امانت ہے ، لیکن سیاست دانوں کا نقطئہ نظر یہ ہے کہ وہ تمام اختیارات خود استعمال کرنا چاہتے ہیں،اگر 12 انتظامی یونٹس بنانے کی تجویز ہے تو 12 ہی بنا لیے جائیں، تاہم ان کی تشکیل میں زبان، نسل یا سیاسی مفادات کو بنیاد نہیں بنانا چاہئے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل مظالم پر اظہارِ تشویش
تربیلا ڈیم پانچویں توسیعی منصوبے کی ٹنل کا تعمیراتی حصہ اچانک منہدم
مکہ دفاعی اتحاد کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے دو ٹھکانے ختم
ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا: اسحاق ڈار
ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
ڈیموکریٹس کی کنٹرول سنبھالتے ہی ٹرمپ انتظامیہ، کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کی تیاری
امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر