راولپنڈی : خاتون صحافی گھر میں قتل، اتفاقیہ گولی چلی : شوہر کا اعتراف

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گلشن آباد میں خاتون صحافی ربیعہ احسن کو گھر میں قتل کر دیا گیا، پولیس نے ربیعہ احسن کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے ،شوہر نے اتفاقی طور پر گولی چل جانے کا اعتراف کیا ہے، ربیعہ احسن دو بیٹیوں کا ماں تھی، پسند کی شادی کے بعد اڈیالہ روڈ گلشن آباد منتقل ہوئی تھی، پولیس ذرائع کے مطابق ربیعہ احسن کے شوہر نے اعتراف جرم کر لیا ہے بہرحال اتفاقیہ گولی چلنے یا خاتون کو قتل کرنے کے حوالے سے تصدیق ہونا باقی ہے، واقعے کے وقت مقتولہ کی والدہ اور بہنیں بھی گھر میں موجود تھیں، سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی لاش کمرے سے ملی، شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں، وقوعہ کی تمام زایوں سے تفتیش کی جارہی ہے ،دوسری جانب مقتولہ کا پوسٹمارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ مقتولہ ربیعہ احسن کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ،مقدمہ قتل عمد کی دفعہ 302 اور غیر قانونی اسلحہ کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے ،ملزم احسن کو آج ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل مظالم پر اظہارِ تشویش
تربیلا ڈیم پانچویں توسیعی منصوبے کی ٹنل کا تعمیراتی حصہ اچانک منہدم
مکہ دفاعی اتحاد کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے دو ٹھکانے ختم
ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا: اسحاق ڈار
ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
ڈیموکریٹس کی کنٹرول سنبھالتے ہی ٹرمپ انتظامیہ، کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کی تیاری
امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر