ٹوکیو(نیشنل ٹائمز)جاپان میں کئی دہائیوں کی مہنگائی سے پاک معیشت کے بعد بڑھتی قیمتوں نے کاروباری اداروں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے ۔
معروف ملبوسات برانڈ یونیکلو نے گزشتہ ماہ عام جرابوں کی قیمت بڑھانے کا اعلان کیا تو صارفین کے احتجاج پر فیصلہ واپس لے لیا۔ اسی طرح اطالوی طرز کے ریسٹورنٹ سائزیریا نے اپنی مشہور ڈش کی قیمت میں صرف 20 ین اضافے پر معذرت کی۔ جاپانی کمپنیاں توانائی اور خام مال کی بڑھتی لاگت کے باعث قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں، تاہم صارفین کئی دہائیوں سے قیمتوں میں اضافے کے عادی نہیں۔ آبنائے ہرمز کی بندش اور عالمی توانائی بحران نے کاروباری اخراجات مزید بڑھا دئیے ہیں۔



