سوات(نیشنل ٹائمز)وادی کاغان میں برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی،یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔۔۔
بابوسر ٹاپ پر تقریبا 3 انچ جبکہ لولوسر جھیل اور دیگر بالائی مقامات پر 2 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، برفباری کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی ،بالائی علاقوں میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے ، مقامی آبادی نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ سیاحوں کو بھی سرد موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



