اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے نے مولانا فضل الرحمن کے بیٹے سابق وفاقی وزیر اسعد محمود کو مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر طلب کرلیا،نیب راولپنڈی نے اسعد محمود کو 10 نومبر کو صبح 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے ،نوٹس کے مطابق اسعد محمود کے دور وزارت 2022 تا 2023 پاکستان پوسٹ آفس میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان پوسٹ آفس میں 3,938 اسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت دی لیکن مبینہ طور پر 4,252 افراد بھرتی کئے گئے ، کابینہ کمیٹی کی ہدایات کے خلاف 2,646 ختم شدہ اسامیوں پر بھرتیاں کی گئیں،نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کنٹریکٹ بنیادوں پر ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے بھرتیوں کی سفارش کے باوجود مستقل تقرریاں کی گئیں،نوٹس میں جعلی اور بوگس دستاویزات، زائد العمرامیدواروں کی بھرتی اور ڈومیسائل کوٹے کی خلاف ورزیوں کے بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں،دوسری جانب ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بھی اسعد محمود کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ،دریں اثنا سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن کے معاون محمد اکرم خان پانیزئی کو بھی ایف آئی اے نے طلبی کے متعدد نوٹس جاری کرد ئیے ۔ سابقہ نوٹس کے تسلسل میں دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرکے گزشتہ روز پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ۔
بھرتیاں:فضل الرحمن کے بیٹے اسعدکی نیب،ایف آئی اے طلبی



