واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی طیارہ لیئر جیٹ 60 آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تمام 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
طیارہ ٹیکساس کے شہر آسٹن سے روانہ ہوکر بہاماس جا رہا تھا کہ پام بیچ کاؤنٹی کے علاقے کریسٹ ہیون میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور جائے وقوعہ پر بڑا گڑھا پڑ گیا۔ امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔ حادثے کا مقام صدر ٹرمپ کی رہائش گاہ مارا لاگو سے تقریباً 11 کلومیٹر دور ہے۔



