قرضوں کی فراہمی میں سست روی پربینکوں کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے :وزیر اعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومتی اقدامات کے تحت کسانوں، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار اور وزیرِ اعظم اپنا گھر سکیم میں صارفین کو قرضوں کی فراہمی میں سست روی اختیار کرنے والے بینکوں کے ساتھ سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتے ،نجی شعبے کی ترقی کیلئے بینکس کلیدی اہمیت کے حامل ہیں،ترجیحی شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں سہولت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کی ترقی سے معیشت میں بہتری اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ایسے بینکس جو زراعت، ہاؤسنگ اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو حکومتی اقدامات کے تحت قرضوں کی آسان فراہمی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، قابل ستائش ہیں۔ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار معیشت کی ترقی، برآمدات کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بھرپور استعداد رکھتے ہیں،زراعت کا شعبہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، زرعی اجناس کی ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں،اپنا گھر سکیم سے ہاؤسنگ و تعمیرات کے شعبے سے منسلک کئی صنعتوں کو فروغ ملے گا، وزیرِ اعظم نے وزیرِ خزانہ کو ایس ایم ای سیکٹر، زراعت اور ہاؤسنگ کے شعبے کے سٹیک ہولڈرز فائنانسنگ سے متعلق مسائل حل کرنے اور جامع لائحہ عمل مرتب کرنے ، سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کو مل کر چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں اور برآمد کند گان کے ٹیکس کے مسائل حل کرنے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو قرضوں کی آسان فراہمی کیلئے رسک کوریج کی بھی جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ، اسلام آباد میں زیر تعمیر بین الاقوامی معیار کے ہسپتال، جناح میڈیکل کمپلیکس پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس اسلام آباد سمیت پورے پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے مریضوں کو علاج کیلئے جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا،جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت تسلی بخش ہے ، معینہ مدت میں اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے ،جناح میڈیکل کمپلیکس میں تمام تر تقرریاں میرٹ پر شفاف طریقے سے کی جائیں اور اس کو چلانے کیلئے نجی ادارے کی خدمات لی جائیں،جناح میڈیکل کمپلیکس میں کم آمدن و متوسط طبقے کو تشخیص کی جدید سہولیات فراہم کی جائے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جناح میڈیکل اینڈ ریسرچ سینٹر پر مجموعی طور پر 59 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ، جبکہ مرکزی ہسپتال اور پارکنگ پلازہ کا بنیادی ڈھانچہ مکمل ہے ۔ 403 بستروں پر مشتمل اس منصوبے کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ 



  تازہ ترین   
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ پہلے ایئر ٹو ایئر میزائل ’’فَاز‘‘ کا کامیاب تجربہ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، خیبر پختونخوا کی صورتحال پر غور
امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے سے ابھی بہت دور ہیں: اعلیٰ ایرانی عہدیدار
کوشش ہے موسم سرما میں عوام کو مناسب قیمت پر گیس فراہم کریں: علی پرویز ملک
پاکستان اور قازقستان کا دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور فضائی رابطوں کے فروغ پر اتفاق
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
ایوان نمائندگان، سینیٹ پر کنٹرول کی جنگ: امریکا میں وسط مدتی انتخابات کا میدان آج سجے گا
مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر